مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہزاروں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: آج مذاکراتی ٹیم کے اہلکار بھی امریکہ کی عہد شکنی اور وعدہ خلافی کا آشکارا اعلان کررہے ہیں امریکہ کی عہد شکنی سب پر نمایاں ہوگئی ہے ملکی مشکلات کو اندرونی وسائل پر اعتماد اور انقلابی فکر و جذبہ کے ساتھ حل کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم طلباء کی مناسبت اور تہران میں امریکی جاسوسی اڈے( امریکی سفارتخانہ) پرطلباء کے قبضہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: مؤمن، انقلابی و شجاع اور دلیر جوانوں نے امریکی جاسوسی کے مرکز پر قبضہ کرکے دشمن کی تمام ناپاک عزائم اور معاندانہ حرکتوں کو ناکام بنادیا اور حضرت امام خمینی (رہ) نے طلباء کے اس شجاعانہ اقدام کو " انقلاب دوم " کے نام سے موسوم کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی سے قبل اور اس کے بعد امریکہ کی انقلاب کے ساتھ خصومت اور عداوت کے پیش نظر حضرت امام خمینی (رہ) نے اس کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے اسے شیطان بزرگ سے تعبیر کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم کے خلاف امریکی سفارتخانہ سے ملنے والی اسناد سے امریکہ کی بھیانک اور خوفناک سازشوں اور ناپاک عزائم کا پتہ چلتا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی کی خطرناک سازشوں کے مقابلے میں 13 آبان 1358 ہجری شمسی کا واقعہ ایرانی قوم کا قدرتی رد عمل تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی جاسوس خانہ کی بعض اسناد کو درسی کتابوں کا حصہ قراردینے پر تاکیدکرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی بھیانک سازشوں اور خوفناک جرائم کے بارے میں آئندہ نسلوں کو آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے سے ہماری مشکلات حل نہیں ہوں گی بلکہ ہمیں اپنی مشکلات کو ملکی وسائل اور انقلابی فکر کے ذریعہ حل کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ ایران کی علمی ترقی اور پیشرفت کو روکنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے امریکی حکام عہد شکن ، دھوکہ باز اور فریب کار ہیں اور اس کے مکر و فریب سے بچنے کی تلاش و وکشش کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ