مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم فضائیہ کی مناسبت سے فضائیہ کے اہلکاروں سے ملاقات میں ملکی انتخابات میں شرکت کو لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد و نصرت درحقیقت اللہ تعالی کی مدد اور نصرت کا باعث ہے آپ اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کریں اللہ تعالی آپ کی مدد کرےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دنیا کی سپر پاور طاقت امریکہ نے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اللہ تعالی نے اس کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا۔ ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ دشمن کی معاندانہ سازشوں اور پالیسیوں سے غافل نہ رہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات کو ملک کے لئے اہم قرادیتے ہوئے فرمایا: حکومتی اہلکاروں کو انتخابات کے سلسلے میں اخباری اور تبلیغاتی مسائل میں ملوث نہیں ہونا چاہیے ان کی توجہ انتخابات کے علاوہ دشمن کی معاندانہ سازشوں پر بھی مرکوز رہنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن کی مسکراہٹ پر ہمیں فریفتہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمیں دشمن کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپی ہوئی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے دشمن سے غافل رہنے میں کوئی فخر کی بات نہیں دشمن جب عاجز ہوجاتا ہے تب وہ دوستی کا جال بچھا کر چوٹ پہنچانے کی کوشش کرتا ہے ہمارے مد مقابل اقتصادی، ثقافتی اور سماجی میدانوں ایک محاذ قائم ہے جس کے بارے میں ہمیں غافل نہیں رہنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ