مہر خبررساں ایجنرسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام نے نماز جمعہ کے بعد آل سعود اور آل خلیفہ کے مسلمانوں پر بھیانک اور وحشیانہ جرائم کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرے کئے ہیں مظاہرین نے آل سعود اور آل خلیفہ کو امریکی، اسرائيلی اور برطانوی ایجنٹ، غلام اور نوکر قراردیا ہے۔ مظاہرین نے بحرین کی اسلامی تحریک اور بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھر پور حمایت کا بھی اعلان کیا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے یمن اور بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کے وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدائے منی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق ایران کے 850 شہروں میں نماز جمعہ کے بعد آل سعود اور آل خلیفہ کے خلاف نمازیوں نے مظاہرے کئے ۔مظاہرین نے " آل سعود مردہ باد " اور" آل خلیفہ مردہ باد " کے نعرے لگائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز جمعہ کے بعد عوام نے آل سعود اور آل خلیفہ کے مسلمانوں پر بھیانک اور وحشیانہ جرائم کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرے کئے ہیں مظاہرین نے آل سعود اور آل خلیفہ کو امریکی، اسرائيلی اور برطانوی ایجنٹ ، غلام اور نوکر قراردیا ہے۔
News ID 1866797
آپ کا تبصرہ