8 جنوری، 2016، 4:35 PM

آیت اللہ شیخ نمر کو قتل کرنے پر سعودی عرب کے خلاف مظاہرے

آیت اللہ شیخ نمر کو قتل کرنے پر سعودی عرب کے خلاف مظاہرے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت چھوٹے بڑے تمام شہروں میں نماز جمعہ کے بعد سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو بہیمانہ اور سفاکانہ انداز میں شہید کرنے پر سعودی عرب کے خلاف عظيم مظاہرے ہوئے ہیں آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ایران کی فضائیں گونج اٹھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت چھوٹے بڑے تمام شہروں میں نماز جمعہ کے بعد سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو بہیمانہ اور سفاکانہ انداز میں شہید کرنے پر سعودی عرب کے خلاف عظيم مظاہرے ہوئے ہیں آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ایران کی فضائیں گونج اٹھیں۔ مظاہرین نے یمن، شام، عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں سعودی عرب کی مداخلت اور اس کے ہولناک اور بھیانک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ سعودی عرب کے آشکارا اور انسانیت کے خلاف مظالم پر سکوت اختیار نہ کرے۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، آل سعود مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور سعودی عرب کے ہاتھوں آیت اللہ نمر کی مظلومانہ شہادت کی مذمت کرتے ہوئے آل سعود کو امریکی و صہیونی نوکر اور مزدور قراردیا۔ ایرانی مظاہرین نے ایرانی حکومت پر بھی زوردیا ہے کہ وہ  سعودی عرب کے معاندانہ اقدامات ، ہولناک اور بھیانک جرائم کو سیاسی اور عالمی سطح پر اجاگر کرے اور اس کا ٹھوس اور منہ توڑ جواب دے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بھایانک جرائم کےخلاف عالمی سطح پر عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1860915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha