مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ میں شجرہ ملعونہ آل سعود سے برائت، نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے آل سعود کو گمراہ نجدی وہابی ملاؤں کا پیروکار قراردیا ہے۔
بحرینی عوام نے ایسے پلاکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر " رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آل سعود کے بارے میں تعبیر " شجرہ ملعونہ " لکھا ہوا تھا۔ بحرینی مظاہرین نے آل سعود مردہ باد اور آل خلیفہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور آل سعود و آل خلیفہ کو خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیا۔ مظاہرین نے بحرین کے سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ