11 مارچ، 2016، 8:30 PM

علمی ترقی وپیشرفت کے ذریعہ ہی دشمن کے اقدامات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے

علمی ترقی وپیشرفت کے ذریعہ ہی دشمن کے اقدامات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کے اقدامات اور سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور علمی ترقی وپیشرفت کے ذریعہ ہی دشمن کے اقدامات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل کےحالیہ  انتخابات میں  عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی انتخابات میں بھر پور شرکت سے ایران کے دشمنوں کو زبردست مایوسی ہوئی ہے۔خطیب جمعہ نےکہا کہ ایران کے خلاف دشمن  کے اقدامات اور سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور علمی ترقی وپیشرفت کے ذریعہ ہی  دشمن کے اقدامات اور سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ آئمہ معصومین (ع) کی موجودگی میں حکومت کا نظام حجت خدا کے پاس ہے اور حجت خدا کی غیبت کے دور میں حکومت جامع الشرائط فقیہ کے ہاتھ میں ہے ۔  انھوں نے کہا کہ مسئلہ حکومت ایک اہم مسئلہ ہے جسے آج کے دور میں اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں" اللہ تعالی کے قوانین اور حدود ہیں اور ان قوانین و حدود کے نفاذ اور حفاظت کے لئے ایک سربراہ کی ضرورت ہےاگر یہ سربراہ فاسد ہوجائے تو اللہ تعالی کے قوانین نظر انداز ہوجائیں گے لہذا ملک میں کسی ایسے شخص کی حکومت ہونی چاہیے جو عادل ہو اور حلال و حرام کی پہچان رکھتا ہو" ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ اس دور میں آپ دنیا کے حکومتی سربراہان کو ملاحظہ کریں اور دیکھیں  کہ وہ یا اپنی قوم کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہے ہیں یا دوسری قوموں کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دنیا میں بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران میں عادل اور جامع الشرائط فقیہ کی حکومت ہے جس کی بدولت ملک میں امن و سکون ہے اور ایران کی کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت بھی نہیں ہے ایران صرف کمزور اور مستضعفین کی حمایت کرتا ہے جو ایران کا اخلاقی ، انسانی اور مذہبی فریضہ ہے۔ انھوں کہا کہ ایران ایک اسلامی ملک ہے اور اسے اپنی دفاعی طاقت اورقدرت میں اضافہ کرنا چاہیے اور دفاعی طاقت اور قدرت میں اضافہ کے لئے علمی پیشرفت اور ترقی ضروری ہے۔

News ID 1862458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha