مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی نے ولایت فقیہ کو کمزور کرنے والے دشمنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولایت فقیہ کے دشمن در حقیقت عوام و دین اسلام کے دشمن اورشریعت کے غدار ہیں۔
آیت اللہ جنتی نے ماہ رجب ، عید مولود کعبہ اور عید مبعث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ اسلام کا مضبوط اور مستحکم قلعہ ہے ۔ہم اللہ تعالی کی اس عظيم نعمت کا شکریہ ادا کرنے سے عاجز ہیں اور اللہ تعالی 40 برسوں سے اسلامی نظام کی حفاظت فرما رہا ہے۔
آیت اللہ جنتی نے کہا کہ دشمن اپنی تمام تر عداوتوں کے باوجود اسلامی نظام کو شکست دینے میں ناکام ہوگیا ہے دشمن نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں پوری دنیا کو ایرانی قوم کےمد مقابل کھڑا کیا لیکن ایرانی قوم نے اللہ تعالی کی نصرت اور مدد کے ذریعہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ دشمن کا یہ تصور تھا کہ انقلاب اسلامی چھ ماہ سے زیادہ عرصہ تک باقی نہیں رہ سکتا، لیکن اللہ تعالی کی مدد سے اسلامی نظآم 40 برس کا ہوگیا ہے اورانشا اللہ یہ اسلامی انقلاب اور نظام امام مہدی (عج) کے عالمی انقلاب اور نظام سے ملحق ہوگا۔
آیت اللہ جنتی نے ان منحرف ، نادان اور جاہل افراد کی سرزنش کی جو ولایت فقیہ کو اللہ تعالی ، پیغمبر اسلام (ص) اور آئمہ معصومین کی ولایت کے مد مقابل قراردیتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ولایت فقیہ درحقیقت اللہ تعالی، پیغمبر اسلام اور آئمہ معصومین علیھم السلام کی ولایت کا ایک اہم حصہ اور اہم حکومتی پہلو ہے جس کا انکار درحقیقت اللہ تعالی کی حکومت ، انبیاء کی حکومت اور آئمہ معصومین کی الہی حکومتوں کا انکار ہے۔ انھوں نے کہ امام زمانہ (عج) کی غیبت کے دوران اسلامی حکومت کا سربراہ فقیہ عادل ہی ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس جیسےدیگر ظالم حکمرانوں کی ولایت اور سرپرستی کا اقرار کرتے ہیں وہی لوگ در حقیقت عادل فقیہ کی ولایت کا انکار کرتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں امام زمانہ (عج) پردہ غیب میں ہیں اور ان کی غیبت کے دوران اسلامی نظام اور شریعت کی پاسبانی ان کے جانشین اور ولی فقیہ آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کررہے ہیں انکو اللہ تعالی ، پیمغبر اسلام (ص) ، آئمہ معصومین (ع) اور خاص طور پر امام زمانہ (ع) کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور انقلاب اسلامی کا سرافرازی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہنا اس بات کا واضح ثبوت ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی اسلامی نظام کے خلاف گذشتہ 40 برسوں سے جاری تمام گھناؤنی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور آئندہ بھی انھیں ناکام اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ