مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میںم نعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے ایرانی قوم کے ساتھ امریکی عداوت اور دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مشکلات کو حل کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے مشترکہ ایٹمی اقدام اور معاہدے نے امریکی عہدشکنی اور جھوٹ کو ثابت کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا نظام، اسلامی نظام ہے اور امریکہ اسلام اور اسلامی نظام کا دشمن ہے ہمارے اندر امریکہ کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور جرائت ہے اور ہم نے گذشتہ 38 سال میں ثابت کردیا ہے کہ ایران کو امرlکہ کی کوئی ضرورت نہیں ۔ امریکہ جھوٹا ، مکار اور دھوکے باز ہے۔ مشترکہ ایٹمی اقدام اور معاہدے سے ایک بات سامنے آگئی ہے کہ امریکہ جھوٹا اور عہدشکن ہے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ امریکہ کی دنیا میں کوئی عزت و توقیر نہیں ہے امریکہ مردہ باد کا نعرہ آج ایرانی سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح uk پھیل گيا ہے اورآج دنیا بھر میں امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ اس دور میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک یزیدی کردار ادا کررہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران حسینی کردار پرعمل کرکے اس دور کے يزیدیوں کامقابلہ کررہا ہے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ اس دور کے یزیدیوں کی بھی حسینیوں کے ہاتھوں شکست یقینی ہے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ہمیں ظالم اور استکباری طاقتوں کے خلاف استقامت کا درس حسینی (ع) مکتب سے ملا ہے اور جو لوگ حسینی مکتب سے دور ہیں وہ اس دور کے یزید امریکہ کے ساتھ اور اس کے اتحاد میں شامل ہیں ۔
آپ کا تبصرہ