25 ستمبر، 2016، 12:18 AM

امریکی دشمنی جاری رہنے کی صورت میں مناسب جواب دیا جائے گا

امریکی دشمنی جاری رہنے کی صورت میں مناسب جواب دیا جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دشمنی جاری رہنے کی صورت میں امریکہ کو مناسب جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے این بی سی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی دشمنی جاری رہنے کی صورت میں امریکہ کو مناسب جواب دیا جائے گا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ عالمی سطح پر ایک اہم معاہدہ ہے اور پہلی مرتبہ ایک اہم عالمی مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا گيا ہے اور اگر کوئي ملک اس کو ناکام بنانے کی کوشش کرےگا تو اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اس معاہدے کے سلسلے میں  اپنے تمام وعدوں  کو پورا کردیا ہے اور گروپ 1+5 کے نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے لیکن اگر امریکہ اس معاہدے میں خلل ایجاد کرنے کی کوشش کرےگا تو اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔

صدر حسن روحانین ے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق گروپ 1+5 کو ایران کی تمام اقتصادی سرگرمیوں کی حمایت کرنی چاہیے لیکن امریکہ اس میں خلل ڈالنے کی کوشش  کررہا ہے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف  امریکی دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ کو مناسب وقت میں اس کا جواب مل جائےگا۔

News ID 1867158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha