1 جنوری، 2017، 11:38 PM

ایران مذاکرات کے ذریعہ اپنےایٹمی اہداف تک پہنچ گیا /دشمن کی سازشیں ناکام

ایران مذاکرات کے ذریعہ اپنےایٹمی اہداف تک پہنچ گیا /دشمن کی سازشیں ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹی وی چینل ایک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران اپنے ایٹمی اہداف تک پہنچ گیا ہے اور ایران نے مذاکرات کے ذریعہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹی وی چینل ایک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران اپنے ایٹمی اہداف تک پہنچ گیا ہے اور ایران نے مذاکرات کے ذریعہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کو بہت بڑا خطرہ بنا کر پیش کررہا ہے لیکن ایران نے مذاکرات کے ذریعہ دشمن کے اس شوم منصوبے کو ناکام بنادیا ۔ ایران کے خلاف اکثر پابندیاں ختم ہوگئی ہیں اقوام متحدہ کی ایران کے خلاف قراردادیں منسوخ ہوگئی ہیں اور آج ایران کے دنیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال ہوگئے ہیں ، ایران خطے میں اور علاقائی سطح پر اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔ ایران نے 200 ٹن زرد کیک وارد کرلیا ہے اور 120 ٹن زرد کیک مزید وارد کرےگا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ گروپ 1+5 میں شریک تمام ممالک اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں بینکی نظام کے علاوہ تقریبا تمام شعبوں میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں عمل ہورہا ہے۔آج ہماری ایٹمی سرگرمیاں قانونی ہیں اور ہم ایٹمی شعبہ میں ترقی اور پشرفت کی سمت گامزن ہیں ۔ صدر حسن روحانی نے ملک میں بے روزگاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر سال 3 لاکھ افراد بے روزگار ہورہے ہیں جبکہ بے روزگار افراد کی پہلے سے بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ صدر نے کہا کہ بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے قومی عزم و ہمت اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

News ID 1869418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha