مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی رضا سلیمی نے مشرق وسطی میں سعودی عرب کے تخریبی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے نزدیک مسلمانوں کے خون کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور آل سعود عالمی سامراجی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسجد الحرام میں کرین کے بھیانک حادثے میں 100 سے زائد حاجیوں کی شہادت کے ہولناک واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی انتظامی صلاحیت موجود نہیں ہے اور نہ ہی سعودی عرب کے نزدیک مسلمانوں کے خون کی کوئی قدر و قیمت ہے۔ جناب علی رضا سلیمی نے کہا کہ حرمین شریفین تمام مسلمانوں سے متعلق ہے اور حرمین شریفین کے انتظامی امورچلانے کے لئے عالم اسلام اور علماء اسلام کو راہ حل تلاش کرنا چاہیے ۔ جناب سلیمی نے کہا کہ ہم مانیں یا نہ مانیں ، حرمین شریفین پر امریکی پٹھوؤں اور امریکی ایجنٹوں کا تسلط قائم ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ