مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے 2016 ءکے انتخابات کے صدارتی امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں صرف ایک سال کا عرصہ باقی ہے جبکہ صدارتی امیدواروں کا کردار بہت ہی محدود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں صدارتی امیدوار بننے کے عرصے میں لوگ احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں تاہم اب انھیں سنجیدہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب تمام جماعتیں صدارتی امیدوار نامزد کرلیں تو ان پر سنجیدہ کردار ادا کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں۔ریپبلکن پارٹی کی منقسم سیاست کو یرغمال بنانے والے بیرونی سیاستدانوں اور جائیدادوں کی مارکیٹ کے بادشاہ بین کارسن اور ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں جلد سیاست کی اصل صورتحال کا علم ہوجائے گا۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے 2016 ءکے انتخابات کے صدارتی امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
News ID 1859357
آپ کا تبصرہ