29 جون، 2015، 2:06 AM

داعش نےایک سال میں شام میں 3 ہزاراور عراق میں 900 افراد کو قتل کیا

داعش نےایک سال میں  شام میں 3 ہزاراور عراق میں  900 افراد کو قتل کیا

شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے گذشتہ ایک سال میں شام میں 3ہزاراور عراق میں 900 افراد کے سر قلم کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی داعش  دہشت گرد تنظیم  نے گذشتہ ایک سال میں شام میں 3ہزاراور عراق میں  900 افراد کے سر قلم کئے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے شام میں  29 جون 2014 سے لیکر اب تک  3027 افراد کوبہیمانہ طور پر قتل کیا ہے  جن میں 1787 عام شہری ، 74 بچے اور 86 عورتیں شامل ہیں۔ ادھر عراق کے شہر موصل، فلوجہ میں داعش دہشت گردوں نے 900 افراد کو قتل کیا ہے۔ داعش کے جرائم پر نظر رکھنے والے مرکز کے سربراہ حسن جہاد کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے سنگین جرائم کی تفصیلی رپورٹ عنقریب شائع کی جائے گی، داعش دہشت گردوں نے حکومت کی 60 سے زائد عمارتوں کو تباہ کیا اور عام شہریوں کے 4 ہزآر گھروں سے سامان کو چوری کیا ہے۔

News ID 1856226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha