مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں انسانی حقوق کے سلسلے میں سرگرم ایک گروہ کا کہنا ہے کہ شا م کے شمال میں داعش مخالف اتحاد کے فضائی حملوں میں 170 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ، امریکہ اور یورپی ممالک دہشت گردوں کو شام اور عراق میں جمع کرکے ان کا خاتمہ کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں میں ہونے والی اتحادی جہازوں کی بمباری میں 170 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ