مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں داعش دہشت گردوں کے ہمراہ 100 تاجیک دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاجیکستان کے صدر نے کہا کہ بعض طلبآہ ملک کے اندر اور باہر داعش دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔ صدر رحمان نے کہا کہ داعش دہشت گردوں سےملنے والے افراد نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے۔ دہشت گرد برے اعمال انجام دیکر جہنم کا ایندھن بن رہے ہیں۔
تاجیکستان کے صدر نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں داعش دہشت گردوں کے ہمراہ 100 تاجیک دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1856170
آپ کا تبصرہ