مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے افغانستان کو ایم 24ڈی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی جاری ہے اور عنقریب انہیں ہلمند میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ افغانستان کے دوران بھارت کی طرف سے افغانستان کو ایم 24 ڈی ہیلی کاپٹرز حوالے کئے تھے۔ ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ 4میں سے 3 فوجی ہیلی کاپٹرز افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کئے گئے ہیں اور عنقریب انہیں جنوبی صوبے ہلمند میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ افغانستان کی حکومت نے اپنی فضائیہ کو بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اس ضمن میں مختلف ممالک سے ہیلی کاپٹرز اور لڑاکا طیارے حاصل کئے جا رہے ہیں۔
بھارت نے افغانستان کو تین عدد ایم 24ڈی ہیلی کاپٹرفراہم کردیئے ہیں اور عنقریب انہیں ہلمند میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جائےگا۔
News ID 1861250
آپ کا تبصرہ