26 جنوری، 2016، 9:21 PM

عراقی پارلیمنٹ کا سعودی سفیر کو نکالنے کا عندیہ

عراقی پارلیمنٹ کا سعودی سفیر کو نکالنے کا عندیہ

عراقی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سفیربغداد میں عنصر نامطلوب ہیں اور انھیں عنقریب بغداد سے نکالا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النھرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن رزاق الحیدری  نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سفیرثامر السبھان بغداد میں عنصر نامطلوب ہیں اور انھیں عنقریب بغداد سے نکالا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی سفیر السبھان غیر سفارتی امور اور عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے سلسلے میں زیادہ دلچسپی رکھتےہیں اور ممکنہ طور پر ان کے عراق میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ بھی روابط ہوسکتے ہیں لہذا سعودی سفیر کا بغداد سے اخراج ضروری ہے اور عراقی عوام کے خلاف سعودی سفیر کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

News ID 1861369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha