شام میں روس کی زمینی کارروائی کا امکان

امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوجیں عنقریب شام میں زمینی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگن نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوجیں عنقریب شام میں زمینی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

امریکی ذرائع کے مطابق شام میں روسی ہتھیاروں کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ روس دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کے علاوہ زمینی کارروائی کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ روسی جنگی جہازوں نے حالیہ دنوں میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے انھیں تباہ کردیا ہے جس کے بعد داعش کے حامی ممالک پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔

News Code 1858656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha