7 اکتوبر، 2015، 12:39 AM

روسی طیاروں کی ابوالظہور ایئرپورٹ پر بمباری

روسی طیاروں کی ابوالظہور ایئرپورٹ پر بمباری

شام میں روسی جنگی جہازوں کے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے جاری ہیں روسی جنگی جہازوں نے ادلب کے ابو الظہور ایئر پورٹ پر بمباری کرکے دہشت گردوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روسی جنگی جہازوں کے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے جاری ہیں روسی جنگی جہازوں نے ادلب کے ابو الظہور ایئر پورٹ پر بمباری کرکے دہشت گردوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ ادھر روسی جنگی جہازوں نے خان عسل اور المنصورہ گاؤں میں دہشت گردوں کے مراکز پر بمباری کرکے انھیں تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں روسی جنگی جہازوں کے ہوائی حملے شامی حکومت کے ساتھ مکمل ہمآہنگی کے ساتھ انجام پارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق روسی بمباری کے بعد وہابی دہشت گرد اردن کی سرحد کی طرف فرار کررہے ہیں۔

News ID 1858679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha