مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں وہابی دہشت گردوں پرروسی ہوائی حملے جاری ہیں روس نےحمص، حماہ اور رقہ میں 27 حملوں میں داعش دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے 11 ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ ادھر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ شام میں روسی مداخلت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے لیکن امیرکی وزیر دفاع نے شام میں امریکی اور امریکہ کے اتحادیوں کی مداخلت کے بارے میں کچھ نہیں کہا ، اور یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ بشار اسد کی قانونی اور عوامی حکومت کو دہشت گردوں اور اپنے اتحادیوں کے ذریعہ کویں گرانا چاہتے ہیں۔
![شام میں روسی حملوں میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ شام میں روسی حملوں میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ](https://media.mehrnews.com/d/2015/10/02/3/1854581.jpg?ts=1486462047399)
شام میں وہابی دہشت گردوں پرروسی ہوائی حملے جاری ہیں روس نےحمص، حماہ اور رقہ میں 27 حملوں میں داعش دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
News ID 1858716
آپ کا تبصرہ