مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے چیئرمین حاکم الزاملی نے اعلان کیا ہے کہ شام سے عراق آنے والے داعش کے افراد پر حملے کے بارے میں روس اور عراق کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق اور روس کے اس فیصلے سے داعش کی مدد کسی حد تک رک گئی ہے اور اس گروہ میں وحشت پھیل گئی ہے۔ دوسری طرف عراق کے جنگی اطلاعات کے سرکاری ادارے نے بھی ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ موصل کے علاقے تل عفر میں فضائی حملے میں داعش کے کئی سرکردہ دہشت گرد کمانڈر مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر عراق نے داعش کے خلاف روس کی مدد حاصل کی تو امریکہ اپنی امداد روک دے گا۔
آپ کا تبصرہ