10 ستمبر، 2015، 12:29 AM

روس نے شامی حکومت کی فوجی حمایت کا آغاز کردیا

روس نے شامی حکومت کی فوجی حمایت کا آغاز کردیا

غیر ملکی ذرائع کے مطابق روس نے شام میں ہتھیاروں کی ترسیل کے ساتھ اپنے کچھ فوجیوں کو بھی شام میں تعینات کردیا ہے اور روس نے اس طرح شامی حکومت کی عملی اور آشکارا حمایت کا آغاز کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روس نے شام میں ہتھیاروں کی ترسیل کے ساتھ اپنے کچھ فوجیوں کو بھی شام میں تعینات کردیا ہے اور روس نے اس طرح شامی حکومت کی عملی اور آشکارا حمایت کا آغاز کردیا ہے۔

ادھر امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس نے 2 ٹینک اور کچھ فوجی جہاز شام بھیجے ہیں اور روس شام میں اپنے کچھ فوجویں کو تعینات کرنا چاہتا ہے امریکی حکام کے مطابق روس شام کے شہر لاذقیہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ شامی حکومت دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے اور ایسے حالات میں شامی حکومت کی حمایت ضروری ہے۔

News ID 1858030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha