مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کہا ہے کہ عراق میں اس کے ایک اعلی کارکن نے اسے زبردست مالی دھچکا پہنچا دیا ہے اور داعش کے محکمہ انصاف کا ایک اعلی افسر ابو حمزہ الشامی 60 ہزار پاؤنڈ لیکر فرار ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے محکمہ انصاف میں سینئر سکیورٹی افسر کے فرائض سرانجام دینے والا ابوحمزہ الشامی اپنی تنظیم کی بھاری رقم لے کر فرار ہوگیا ہے۔ ابو حمزہ الشامی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 60 ہزار پاﺅنڈ کی رقم لے کر عراق کے شہر رمادی شہر کے مغربی علاقے میں لاپتہ ہوا اور پھر اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ وہابی دہشت گرد تنظیم کے ایک سینئر افسر کا بھاری رقم لے کر فرار ہوجانا داعش کے غیر متوقع دھچکا ثابت ہوا ہے۔
اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کہا ہے کہ عراق میں اس کے ایک اعلی کارکن نے اسے زبردست مالی دھچکا پہنچا دیا ہے اور داعش کے محکمہ انصاف کا ایک اعلی افسر ابو حمزہ الشامی 60 ہزار پاؤنڈ لیکر فرار ہوگيا ہے۔
News ID 1861897
آپ کا تبصرہ