مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں دفاع مقدس کے 270 شہیدوں کے جنازوں کی تشییع میں عوام کی عظیم اور بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عزیز شہیدوں پر اللہ تعالی کا درود اور سلام ہو جنھوں نے اسلامی وطن میں اپنے جذبہ ایثار اور قربانی کے ذریعہ توحید کی مشعل کو فروزاں کیا اور غواص مظلوم شہیدوں پر اللہ تعالی کا درود و سلام ہو جنھوں نے اپنے حضور و ظہور کے ذریعہ اس خاموش نہ ہونے والی مشعل کو مدد بہم پہنچائی ، امت کے معنوی ذخیروں ، گرانقدر اور عزیز یادوں کے پرچم کو عزت و عظمت کے ساتھ پورے ملک پر لہرا دیا۔
آپ کے ستمدیدہ پیکروں اور آپ کے بندھے ہوئے ہاتھوں پر سلام، آپ کی پاک و پاکیزہ روحوں اور رضوان الہی پر سلام، آپ کے کھلے ہوئے بال و پر، پر سلام ، آپ پر سلام جنھوں نے زندگی کی فضا کو دوبارہ معطر اور خوشبودار بنادیا۔ پروردگار حکیم و مہربان کا بیشمار اور بےپایاں شکر و سپاس کہ جو بیدار دل ،موحد اور متوکل قوم کو ضرورت کے وقت مدد و نصرت اورناقابل تردید بشارت عطا کرتا ہے اور دلوں سے غبار کو دور کرکے جلا بخشتا ہے اور ایران کی عزيز ، وفادار ،آگاہ اور ذمہ دار قوم پر سلام کہ جو اللہ تعالی کے لطیف خطاب کو پہچانتی ، درک کرتی اور اس پر لبیک کہتی ہے۔ وطن واپس لوٹنے والے ان گوہروں کی تشییع جنازہ میں آپ کی عظيم اور بھر پور شرکت ، انقلاب کے واقعات میں ایک تاریخی اور یادگار واقعہ ہے ۔ اللہ تعالی کی آپ پر رحمت نازل ہو۔دلوں کے مالک خدا کا بے حد و بےحساب شکریہ اور حضرت بقیۃ اللہ (روحی فداہ ) پر بےپایاں سلام ہو جو اس عظیم ثروت کے مالک ہیں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سید علی خامنہ ای
26 خرداد 1394
آپ کا تبصرہ