4 جون، 2015، 12:24 PM

ظلم و ستم کا تاریک و باطل دور یقینی طور پر ختم ہوجائےگا

ظلم و ستم کا تاریک و باطل دور یقینی طور پر ختم ہوجائےگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 26 ویں برسی کے موقع پر عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: جن لوگوں کا اعتقاد اور جن کی امیدیں مسئلہ مہدویت سے وابستہ ہیں وہ جانتے ہیں ظلم و ستم اور تسلط پسندی کا تاریک، باطل اور ناحق دور ختم ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 26 ویں برسی کی تقریب ان کے مزار پر منعقد ہوئی اس تقریب میں ایران کے صدر حسن روحانی، اسپیکر لاریجانی ، عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی حکام اور غیر ملکی مہمانوں سمیت ایران کے کئي ملین افراد نے شرکت کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 26 ویں برسی کے موقع پر عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: جن لوگوں کا اعتقاد اور جن کی امیدیں مسئلہ مہدویت سے وابستہ ہیں وہ جانتے ہیں ظلم و ستم اور تسلط پسندی کا تاریک، باطل اور ناحق دور ختم ہوجائے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 15 شعبان حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تمام ابراہیمی ادیان کا منجی آخرالزمان کے وجود پر اتفاق اور اعتقاد ہے کہ ایک ایسی ہستی آئے گی جو دنیا کو عظیم ظلم وتاریکی سے نجات دلائے گي، اس بات کو  ابراہیمی ادیان میں سبھی مانتے ہیں  اسلام میں اس منجی کا نام بھی مشخص ہے اور وہ نام امام مہدی(عج) کا نام ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس عظیم ہستی کو تمام اسلامی مذاہب امام مہدی (عج) کے نام سے پہچانتے ہیں کوئی بھی ایسا اسلامی فرقہ نہیں ہے جو امام مہدی کے ظہور کا منکر ہو اور سب کا اعتقاد ہے کہ امام مہدی (عج) پیغمبر اسلام کی نسل سے ہیں، حتی ان کا نام اور کنیت بھی مشخص ہے۔

شیعہ مذہب کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اس عظیم ہستی کو مشخص اور معین طور پر معرفی کرتے ہیں اور امام مہدی (عج) کو گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری (ع) کا فرزند مانتے ہیں اور شیعہ متکلمین اور مؤرخین  ان کی ولادت کی تاریخ بھی مشخص طور پر بیان کرتے ہیں۔ بعض دیگر اسلامی مذاہب اس نظریہ کو قبول نہیں کرتے ہیں لیکن شیہ روشن دلائل اور ٹھوس براہین کے ذریعہ اس کو ثابت کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ ایک انسان کیسے اتنی طولانی عمر پاسکتا ہے تو اس کا جواب خود قرآن مجید موجود  ہے کہ حضرت نوح کو اللہ تعالی نے 950 برس عمر عطا کی بظاہر یہ حضرت نوح کی تبلیغی عمر کا حصہ ہے کہ انھوں نے 950 برس تبلیغ کی ۔حضرت عیسی (ع) بھی زندہ ہیں خدا اپنی حجت کو جتنا چاہیے زندہ رکھ سکتا ہے امام مہدی (ع) کا وجود  اللہ تعالی کی مرضی و منشاء کے مطابق ہے وہ رسول خدا کے بارہویں جانشین ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی(رہ)  کی زندگی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی(رہ)  نے ہمیں ظالم اور طاغوتی طاقتوں کے مقابلے میں استقامت کا درس دیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) نے اپنی عظيم حرکت کے ذریعہ اسلام کو زندگی عطا کی ، اسلام ظالم کا مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے اسلام محبت اور پیار کا درس دیتا ہے اسلام رحمت و رافت کا درس دیتا ہے حضرت امام خمینی (رہ) نےظالم و جابر اور طاغوتی حکومت کو گرا کر کام عوام کے حوالے کردیا ۔ حضرت امام خمینی(رہ)  نے ایک طرف امریکہ کی حمایت یافتہ ظالم حکومت کا تختہ الٹ دیا اور دوسری طرف اسلامی نظام قائم کردیا ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) کا جہاد تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا اور ظالم و جابر حکومتوں کا ایک دن روی زمین سے مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔اور دنیا پر اللہ تعالی کی حکومت قائم ہوجائے گی جس کا نظام حضرت امام مہدی (رہ)  کے ہاتھ میں ہوگا۔

News ID 1855576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha