1 جون، 2016، 9:58 PM

حضرت امام خمینی (رہ) کی 27 ویں برسی کے موقع پر ایک ملین 750 ہزار زائرین کی شرکت متوقع

حضرت امام خمینی (رہ)  کی 27 ویں برسی کے موقع پر ایک ملین 750 ہزار زائرین کی شرکت متوقع

رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 27 ویں برسی کے موقع پر ایک ملین 750 ہزار ملکی اور غیر ملکی زائرین کی شرکت متوقع ہے اس عظیم اجتماع سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای خطاب کریں گے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 27 ویں برسی کے موقع پر ایک ملین 750 ہزار ملکی اور غیر ملکی زائرین کی شرکت متوقع ہے اس عظیم اجتماع سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے مختلف شہروں سے لوگ پیدل اور گاڑیوں پر سوار ہوکر حضرت امام خمینی (رہ)کے روضہ مبارک کی جانب رواں دواں ہیں جہاں وہ 14 خرداد مطابق 3 جون 2016 ء بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے روضہ مبارک پر حاضر ہوکر تجدید عہد کریں گے۔ حضرت امام خمینی کی برسی کے موقع پر ہر سال کئی اسلامی ممالک سے بھی ہزاروں زائرین رضاکارانہ طورہرسال حضرت امام خمینی کی برسی میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

ادھر آج ایران کے نائب وزیر داخلہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی میں 13 لاکھ ایرانی اور 450 ہزار غیر ایرانی زائرین کی شرت متوقع ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں تمام اداروں کا باہمی تعاون جاری ہے  انھوں نے کہا کہ خضرت امام خمینی (رہ) کی محبت مؤمنین کے دلوں  میں جلوہ گر ہے کیونکہ انھوں نے سامراجی طاقتوں کے خلاف عملی اقدام  کرکے دنیا کو ایک نئی فکر عطا کی ہے۔

News ID 1864439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha