11 دسمبر، 2015، 5:07 PM

رہبر معظم کا مغربی جوانوں کے نام خط انقلاب اسلامی کے عالمی ہونے کامظہر

رہبر معظم کا مغربی جوانوں کے نام خط انقلاب اسلامی کے عالمی ہونے کامظہر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے مغربی جوانوں کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خط کو حکمت آمیز اورجامع نصیحت پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مغربی جوانوں کے نام خط انقلاب اسلامی کے عالمی ہونے کامظہرہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے مغربی جوانوں کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خط کو حکمت آمیز اورجامع  نصیحت پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مغربی جوانوں کے نام خط انقلاب اسلامی کے عالمی ہونے کامظہرہے۔ خطیب جمعہ نے بعض آیات و روایات اور انقلاب اسلامی میں اللہ تعالی کی قدرت کی نشانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جو لوگ انقلاب اسلامی ، ہمارے انقلابی نعروں ، ہمارے دین اور ولایت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں انھیں ہوشیار رہنا چاہیے کہ ان کا مقابلہ اللہ تعالی سے ہے اور اللہ تعالی کا مقابلہ کرنے والوں کی شکست یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا مقابلہ کرنے والے خود بدبخت ہوگئے ، ایران کا اسلامی انقلاب الہی اور قرآنی انقلاب  ہے اور انشاء اللہ یہ انقلاب حضرت امام مہدی (عج) کے عالمی انقلاب سے ملحق ہوجائے گا۔

خطیب جمعہ نے مغربی جوانوں کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خط کو حقیقت ، اسلامی فطرت اور حکمت و جامع نصیحت پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ  یہ خط حق و باطل کے درمیان  پہچان کا بہترین نمونہ ہے اور حقیقی اسلام کے دفاع میں بہترین ہتھیار ہے لہذا ہمارے جوانوں اور مغربی جوانوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ آج کن شرائط سے گزررہے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان فریب کاروں اور مکاروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں جنھوں نے اپنے مکروہ چہروں پر اسلام کی نقاب پہن رکھی ہے اور وہ اسلام کو بدنام کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ رہبر معظم نے اپنے خط میں انقلاب کو ایران تک محدود نہیں سمجھا بلکہ یہ انقلاب ایک عالمی انقلاب کا پیش خیمہ ہے اور عالمی انقلاب کا پرچمدار پیغمبر اسلام (ص)  کا آخری خلیفہ اور ان کا فرزند و جانشین ہوگا۔

خطیب جمعہ نے ترک حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ علاقہ میں آگ سے کھیلنا بند کردے اورعراق سے اپنی فوجوں کو فوری طور پر نکال لے اور اگر ترکی میں ہمت ہے تو فلسطینی عوام کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں آگے قدم بڑھائے اور امریکہ و سعودی عرب کے مکر و فریب میں آنے کی کوشش نہ کرے۔

News ID 1860235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha