5 جون، 2015، 12:18 PM

پاکستان کے علاقہ بنوں میں کار حادثے میں 6 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ  بنوں میں کار حادثے میں 6 افراد ہلاک

پاکستان میں بنوں کے علاقہ ڈومیل میں ایک کارکھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بنوں کے علاقہ  ڈومیل میں ایک کارکھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنوں میں ڈومیل کے مقام پر کار کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جب کہ 6 ماہ کی بچی بھی شدید زخمی ہوگئی، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بچی کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

News ID 1855593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha