4 اکتوبر، 2009، 8:54 AM

محمد البرادعی

بین الاقوامی ایٹمی ادارے کے سربراہ محمد البرادعی تہران پہنچ گئے ہیں

بین الاقوامی ایٹمی ادارے کے سربراہ محمد البرادعی تہران پہنچ گئے ہیں

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ محمد البرادعی تہران پہنچ گئےہیں جہاں بین الاقوامی ایٹمی ادارے میں ایران کے مستقل نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ان کا استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ محمد البرادعی تہران پہنچ گئےہیں جہاں بین الاقوامی ایٹمی ادارے میں ایران کے مستقل نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ان کا استقبال کیا ہے۔۔محمد البرادعی آج ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔جس میں ایرانی جوہری پروگرام خصوصاًٍٍ قم میں تعمیر کیے جانے والے نئے یورینیم افزودگی پلانٹ کے معائنے پرگفتگو ہوگی۔ایرانی ایٹمی ادارے کے ترجمان کے مطابق محمد البرادعی پہلے سے طے شدہ دورے پر تہران آئے ہیں وہ قم کے ایٹمی پلانٹ کا دورہ نہیں کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کے سربراہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے دورے اور ایران کے ریسرچ ری ایکٹرز کو فیول کی فراہمی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ البرادعی کے دورہ تہران کا جنیوا میں ہونے والے اجلاس سے کوئی ربط نہیں ہے ۔ البرادعی آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔
News ID 957789

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha