2 ستمبر، 2025، 3:17 PM

جوہری ایجنسی کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ، یورپی ٹرائیکا کا رویہ ناقابل قبول، ایرانی وزارت خارجہ

جوہری ایجنسی کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ، یورپی ٹرائیکا کا رویہ ناقابل قبول، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی ٹرائیکا کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے فریق دوم کے منفی رویے پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر دو اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، تاہم ان میں کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔ فی الحال مزید مذاکرات جاری رکھنے کے بارے میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

بقائی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے اقدامات کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قانونی طور پر بے بنیاد قرار دیا اور خبردار کیا کہ ان کے منفی اثرات مختلف شعبوں میں سامنے آئیں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حال ہی میں آئی اے ای اے کے معائنہ کار صرف بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں ایندھن کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی کے لیے ایران آئے تھے، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت پلانٹ کی مسلسل کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا۔ فی الحال ایران میں کوئی معائنہ کار موجود نہیں، تاہم تہران اور ایجنسی کے درمیان ویانا میں ایرانی مشن کے ذریعے رابطے برقرار ہیں۔

ایرانی ترجمان نے زور دیا کہ ایران این پی ٹی اور جامع معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر قائم ہے اور اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو عالمی قوانین کے مطابق آگے بڑھا رہا ہے۔

دوسری طرف ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ تہران یورپی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوشش کے جواب میں اپنی جوابی حکمت عملی کا جلد اعلان کرے گا۔

News ID 1935157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha