مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کونڈولیزارائس نے ایک بار پھر ایران کےپرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف جھوٹ بولتے ہوئے کہا ہے کہ تہران ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں نے اپنی متعدد رپورٹوں میں اعلان کیا ہے کہ انھیں ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں ملا ہےآئر لینڈ سے روس جاتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے سے جھوٹ بول رہاہے امریکی وزیر خارجہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ یہ سچ کن شواہد کی روشنی میں بول رہی ہیں اور اگر ان کے پاس کوئی ایسا ٹھوس ثبوت ہے تو انھوں نے آج تک اسے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے حکام کو کیوں پیش نہیں کیا ؟ ایران نے واضح کیا ہے کہ ان کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے امریکی وزیر خارجہ کو اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش ہونی چاہیے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں نہیں ہے اور جس سے عالمی برادری کو سخت حظرات لاحق ہیں
آپ کا تبصرہ