28 ستمبر، 2025، 10:09 AM

کسی بھی غیرقانونی اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران کا انتباہ

کسی بھی غیرقانونی اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران کا انتباہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی غیرقانونی بحالی کی بنیاد پر ایران کے خلاف کارروائی کی تو تہران اس کا سخت اور متناسب جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے اقوام متحدہ کی ظالمانہ اور غیرقانونی پابندیوں کی بحالی کی بنیاد پر ایران کے خلاف کارروائی کی تو تہران اس کا سخت اور متناسب جواب دے گا۔

قالیباف نے اتوار کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں 'اسنیپ بیک' میکانزم کی فعال سازی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس کے نفاذ کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ روس اور چین نے بھی باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ یہ اقدامات غیر معتبرباور غیر لازم الاجراء ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران ان ناجائز قراردادوں کی تعمیل، بشمول یورینیم کی افزودگی معطل کرنا، ہرگز نہیں کرے گا اور ایران کا یورینیم کی افزودگی کا حق بین الاقوامی قانون کے تحت برقرار ہے۔

قالیباف نے کہا کہ ان سلامتی کونسل قرار دادوں میں درج پابندیاں یکطرفہ امریکی پابندیوں کے مقابلے میں کم اثر رکھتی ہیں۔

قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر کوئی ملک ان غیرقانونی قراردادوں کی بنیاد پر ایران کے خلاف اقدام کرتا ہے تو تہران فوری، سخت اور متناسب جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تین یورپی ممالک، جن کا اس اقدام میں کردار ہے، انہیں بھی ایران کے ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

News ID 1935627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha