16 ستمبر، 2025، 4:38 PM

دنیا کو جدید استعمار کا سامنا ہے، ایران مقاومت کے ساتھ کھڑا ہے، قالیباف

دنیا کو جدید استعمار کا سامنا ہے، ایران مقاومت کے ساتھ کھڑا ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دنیا کو آج جدید استعمار کا خطرہ درپیش ہے، ایران نے تاریخ میں استعمار کا بہت سامنا کیا اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ تاریخ کے مختلف ادوار میں ایرانی قوم نے استعمار کا سامنا کیا۔ یہ تلخ تجربات توہین آمیز معاہدوں، ملک کی تقسیم، جنگوں اور کودیتاوں کی صورت تھے۔ 

قالیباف نے بتایا کہ تاریخ سے حاصل ہونے والا سبق یہ ہے کہ طاقتور ہونا ضروری ہے، لیکن یہ استعمار کے خلاف واحد ہتھیار نہیں۔ اصل اہمیت ملت کے شعور اور آگاہی کی ہے، کیونکہ ملت کا ارادہ اور شعور ہی دشمن کے مقابلے فیصلہ کن کردار کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ایرانی قوم نے ایمان اور شعور کے ساتھ میدان میں قدم رکھا، وہ استعمار کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب رہی۔ مستقبل میں استعمار کے نئے چہروں، شناختی جنگ اور روایتوں کے مقابلے کے لیے خودآگاهی اور ایمان کی ضرورت ہے۔

قالیباف نے کہا ہے کہ تسلط پسندی اور استعمار صرف قصہ پارینہ نہیں بلکہ ایک تلخ اور زندہ حقیقت ہیں جو روزانہ ہماری زندگی اور ملک کے ہر شعبے میں موجود ہے۔ آج روایتی استعمار کا سامنا نہیں بلکہ جدید اور عالمی استعمار کا سامنا ہے، اور دشمن کی شناخت اور اس کے ہتھیاروں کو سمجھنا ہماری سب سے بڑی ضرورت ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ آج دشمن کا مقصد صرف زمین پر قبضہ یا تسلط حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں اثر و رسوخ قائم کرنا چاہتا ہے، جس کا مقابلہ حکمت، عقل مندی اور قومی عزم کے ساتھ کرنا ہوگا۔

News ID 1935381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha