3 جولائی، 2016، 12:45 AM

ملا ہیبت اللہ نے امریکہ کو افغانستان چھوڑنے کا حکم دیدیا

ملا ہیبت اللہ نے امریکہ کو افغانستان چھوڑنے کا حکم دیدیا

افغان طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے نکل جائے ورنہ اسے سنگين نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے رہنما ملا  ہیبت اللہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے نکل جائے ورنہ اسے سنگين نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔اطلاعات کےمطابق ملا ہیبت اللہ نے رمضان کے اختتام سے قبل عید الفطر کے پیغام میں کہا کہ امریکہ طاقت کے استعمال سے گریز کرے اور حقائق کا ادراک کرتے ہوئے افغانستان سے نکل جائےطالبان رہنما نے کہا کہ افغان قوم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہیں ۔افغان طالبان کے سربراہ نے کہا کہ افغان عوام امریکہ سے محاذ آرائی کو اپنی زندگی کی محبوب تمنا سمجھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ تمہارا واسطہ کسی گروپ یا فریق سے نہیں بلکہ ایک قوم سے ہے جس سے امریکہ کبھی فتح یاب نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد اور قیام مزید بڑھا کر واشنگٹن ہماری جدو جہد کی منزل کو ناکام  نہیں بناسکتا۔واضح رہے کہ طالبان وہی دہشت گرد گروہ ہے جسے امریکہ نے اپنے اہم اتحادی سعودی عرب کے ساتھ ملکر تشکیل دیا تھا۔

News ID 1865195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha