27 اگست، 2006، 10:26 PM

حميد رضا آصفي

ايران نے پيكيج كا جواب صاف و شفاف اور تمام پہلوؤں كو مد نظر ركھ كرديا ہے // كار آمد مذاكرات سے نظريات قريب تر ہوسكتے ہيں // سكيورٹي كونسل جلد بازي سے اجتناب كرے

ايران نے پيكيج كا جواب صاف و شفاف اور تمام پہلوؤں كو مد نظر ركھ كرديا ہے // كار آمد مذاكرات سے نظريات قريب تر ہوسكتے ہيں // سكيورٹي كونسل جلد بازي سے اجتناب كرے

وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے تاكيد كي ہے كہ ايران نے 5+1 كے پيكيج كے جواب ميں تمام مطالبات كا جواب ديا ہے اور وقت كا تقاضا ہے كہ يورپي مذاكرات كار كج فہمي اور كج رفتاري چھوڑ كر مذاكرات كي ميز پر واپس آجائيں

مہر خبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے تاكيد كي ہے كہ ايران نے 5+1 كے پيكيج كے جواب ميں تمام مطالبات كا جواب ديا ہے اور وقت كا تقاضا ہے كہ يورپي مذاكرات كار كج فہمي اور كج رفتاري چھوڑ كر مذاكرات كي ميز پر واپس آجائيں انہوں نے كہا كہ ايران كے جواب ميں ايران كي ذمہ داريوں ، حقوق ، اعتماد سازي اوريورپ كے ساتھ طويل الميعاد تعاون اور علاقے ميں سيكورٹي كے پائدار تعاون جيسے امور شامل  ہيں انہوں نے كہا كہ ايران نے يورپ كے جواب ميں مناسب ماحول پيدا كرنے اور مثبت نكات كي طرف اشارہ كيا ہے تاكہ ايران كا ايٹمي معاملہ سفارتي طريقے سے حل ہوجائے حميد رضا آصفي نے كہا كہ ايران نے عالمي قوانين كے مطابق ‏عمل كيا ہے اور ايران كا ايٹمي انرجي كي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے كے ساتھ مثبت تعاون جاري ہے اور آئي اے اي اے كے ماہرين بھي ايران ميں معائنہ كا كام انجام دے رہے ہيں آصفي نے بھاري پاني كے پروجيكٹ كي طرف اشارہ كرتے ہوئے اس كو صلح آميز قرارديا اور كہا كہ اس پروجيكٹ كا ايران كے ايٹمي معاملے سے كوئي تعلق نہيں ہے آصفي نے كہا كہ بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے انسپكٹر اس وقت تہران ميں موجود ہيں اور ايران كا ايٹمي ايجنسي كے ساتھ تعاون اچھي سطح پر جاري ہے آصفي نے كہا كہ ايران نے يورپي پيكيج كا جواب بہتر انداز اور صاف و شفاف طور پر ديا ہے جس ميں كوئي ابہام نہيں ہے انھوں نے كہا كہ اس جواب ميں كارآمد مذاكرات پر تاكيد كي گئي ہے

News ID 372309

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha