ترک فوج کے فضائی حملے میں13کرد باغی ہلاک

عراق میں ترکی کی فوج کے فضائی حملے میں13کرد باغی ہلاک ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں ترکی کی فوج کے فضائی حملے میں13کرد باغی ہلاک ہو گئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق فضائی حملہ ترکی کی سرحد کے ساتھ عراق کے شمالی علاقے میں کرد باغیوں کے ٹھکانے پر کیا گیا۔حملے میں13کرد باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ترک فوج نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں باغیوں کے لاجسٹک اور آپریشنل اڈے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

News Code 833844

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =