مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزير اعظم نوری مالکی نے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) کی زیارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عربی ممالک فوجی ساز و سامان خریدنے پر بہت زیادہ پیسہ اور مبلغ خرچ کررہے ہیں اور اگر یہی رقم اسرائیل کے ساتھ مقابلہ پر خرچ کی جاتی تو سرطان کے اس غدے کا کب سے خاتمہ ہوگيا ہوتا، مالکی نے عرب حکمرانوں میں باہمی اختلافات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ بعض نادان عرب حکمراں غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ایک معمولی سرحد کھولنے کے لئے تیار نہیں ہیں ، بعض عرب سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی مخالفت کررہے ہیں اور بعض عرب حکمرانوں نے حتی اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے انھوں نے کہا کہ آج عرب حکرانوں کے سروں پر اسرائیل سوار ہے اور عرب حکمراں اسرائیلی صدر ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ بڑی گرمجوشی کےساتھ ہاتھ ملاتے ، مصافحہ کرتے اور قہقہہ لگاتےہیں اور ان کے کانوں میں فلسطینی بچوں کی رونے کی آواز نہیں پہنچ رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ