مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹام کیسی نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی اس قسم کے معاہدے ناکا م ثابت ہوئے ہیں۔ ٹام کیسی نے پاک افغان معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پاکستانی اور افغان حکام کے ساتھ بات کے بعد کی جاتی ہے ۔ایک سوال پر کیسی نے کہا کہ عبد قدیر خان نیٹ ورک کے کسی بھی فرد کو رہانہیں کرنا چاہئے ،اگر ایساکیا گیا تو یہ امریکہ کے لئے تشویش کا باعث ہوگا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی واضح مداخلت پاکستان میں سیاسی بحران کا اصلی سبب ہے۔ مبصرین کے مطابق امریکہ خود دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور دہشت گرد اسی کے پروردہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ