9 جون، 2008، 4:57 PM

پاکستان

پاکستان کے صوبہ سرحد میں چار پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ سرحد میں چار پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں حکام کے مطابق پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارلحکومت پشاور میں حکام کے مطابق پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگيا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات کوہاٹ روڈ پر متنی کے علاقے میں پیش آیا۔

 اطلاعات کے مطابق پولیس کی ایک گشتی ٹیم اپنی گاڑی میں معمول کے گشت پر تھی کہ متنی کے علاقے میں فرنٹیر وزیرستان پیٹرول پمپ کے قریب گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار چار پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ حملے میں تھانہ متنی کے ایس ایچ او زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہستال میں داخل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بعد میں گاڑی کے قریب آ کر اسے آگ لگائی جس سے اہلکاروں کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نےاس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ پاکستان میں سرگرم طالبان شدت پسندوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔

 

News ID 696484

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha