مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارلحکومت پشاور میں حکام کے مطابق پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگيا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات کوہاٹ روڈ پر متنی کے علاقے میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بعد میں گاڑی کے قریب آ کر اسے آگ لگائی جس سے اہلکاروں کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نےاس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ پاکستان میں سرگرم طالبان شدت پسندوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ