ترک فوج نے 20 کرد باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے

ترکی کی فوج اور کردباغیوں کے درمیان جھڑپ میں 20کرد باغی اور2ترک فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسسیی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی فوج اور کردباغیوں کے درمیان جھڑپ میں 20کرد باغی اور2ترک فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔ترک فوجی ذرائع کے مطابق جنوب مشرقی ترکی میں بارودی سرنگوں کے دھماکے میں2ترک فوجی ہلاک ہوئے۔اس کے بعد ترک فضائیہ نے عراق سرحد کے نزدیک دیہی علاقوں میں بم باری کی جس کے نتیجے میں 20 ترک باغی ہلاک ہوگئے۔ترک باغیوں اور حکومت کے درمیان 1984سے جاری جھڑپ میں اب تک 40 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 680372

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha