مہرخبررساں ایجنسی نے چین کی خبر رساں ایجنسی شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے تبتی علاقوں میں ایک بار پھر فسادات شروع ہوگئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق جمعرات کو مظاہرین نے سیچوان صوبے میں گرزے نامی مقام پر واقع حکومتی دفاتر پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔ دوسری طرف جلاوطنی میں رہنے والے تبتی گروہوں کا کہنا ہے کہ چینی سکیورٹی فورسز نے شہریوں پر فائرنگ کی جس سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل تبتی علاقوں میں فسادات ہوئے تھے اور سکیورٹی اہلکاروں نے ان مظاہرین سے سختی سے نمٹا تھا۔ ان فسادات میں چینی حکام کے مطابق اٹھارہ شہری اور ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے ساتھ سو سے زائد زخمی ہوئے۔ لیکن تبتیوں کی جلاوطن حکومت کا کہنا ہے کہ چینی سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں ننانوے افراد ہلاک ہوئے۔ چین نے الزام عائد کیا ہے کہ چین میں اس سال ہونے والے اولمپک کھیلوں کو ناکام بنانے کے لئےکوشش کی جارہی ہے
آپ کا تبصرہ