9 فروری، 2008، 8:40 PM

عراق

عراق میں پانچ امریکی فوجی ہلاک.

عراق میں پانچ امریکی فوجی ہلاک.

عراق میں امریکی سکیورٹی حکام کے مطابق دو مختلف حملوں میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں امریکی سکیورٹی حکام کے مطابق دو مختلف حملوں میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کو امریکی فوج نے بتایا ہے کہ ان میں سے چار فوجی بعذاد میں گشت کے دوران ایک حملے کا نشانہ بنے جبکہ پانچواں ملک کے شمالی علاقے میں مارا گیا۔ فوجی حکام کے مطابق بغداد میں مارے جانے والے فوجی جمعہ کو اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ اپنی گاڑی پر جنگی نوعیت کی گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کا شکار ہو گئی۔ جمعہ کو ہی شمالی صوبے التمیم میں سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ان پانچ ہلاکتوں کے بعد سنہ دو ہزار تین میں عراق پر حملے سے اب تک ملک میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تین ہزار نو سو پچپن ہو گئی ہے۔  

 

News ID 636045

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha