18 دسمبر، 2007، 8:28 PM

غزہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 12 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 12 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے گزشتہ رات سے جاری حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعدادبارہ ہوگئی ہے جن میں حماس اوراسلامی جہادکے دو کمانڈربھی شامل ہیں

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے گزشتہ رات سے جاری حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعدادبارہ ہوگئی ہے جن میں حماس اوراسلامی جہادکے دو کمانڈربھی شامل ہیں۔فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی طیارے سے میزائل فائر کیا گیا،اس واقعہ میں حماس کا ایک کارکن شہید ہوا۔اسلامی جہاد کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک گاڑی پر میزائل حملے میں الاقصیٰ بریگیڈ کے چھتیس سالہ کمانڈر ماجد الحرازین اور ایک اور کارکن شہید جبکہ سات افرادزخمی ہوئے۔ غزہ ہی میں اسرائیلی فوج کے ایک اور فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے چار کارکن شہید ہو ئے ہیں ۔غزہ پٹی میں بیت لاحیہ کے قریب اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی میں اسلامی جہاد کے کمانڈر سمیت تین کارکن شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایک کارکن اسرائیلی فوج کے کمانڈو آپریشن میں جاں بحق ہوا۔اسرائیلی فوج نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جہاد کے کارکن اسرائیل پر راکٹ حملوں کی تیاری کر رہے تھے

 

News ID 607258

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha