مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آزاد بحری جہازوں کے فلیٹ آف فریڈم سے منسلک کشتی میڈلین غزہ کی پٹی تک سفر کے سلسلے میں مصر کی جانب مڑگئی ہے۔
فلسطینی اطلاعاتی مرکز کی نے بتایا ہے کہ میڈلین عنقریب مصر کے شمالی ساحلی شہر اسکندریہ پہنچ جائے گی، جہاں سے وہ براہ راست غزہ کی ساحلی پٹی کی جانب روانہ ہوگی۔
یہ کشتی اسرائیلی محاصرے کو علامتی طور پر توڑنے کے جذبے کے ساتھ جنوبی اٹلی کے جزیرے سسلی سے روانہ ہوئی۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں رہائش پذیر بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا محاصرہ اور پابندیاں ختم کرانا ہے۔
“میڈلین” تقریباً 18 میٹر طویل ہے اور اس میں 12 بینالاقوامی کارکن سوار ہیں جن میں سویڈش ماحولیاتی کارکن گرتا تھنبرگ اور آئرش اداکار لیام کیننگھم بھی شامل ہیں۔
روانگی سے قبل کاتانیا بندرگاہ پر بڑی تعداد میں افراد فلسطینی پرچم اٹھائے جمع ہوئے تاکہ اس انسان دوست مہم کی حمایت کا اظہار کرسکیں۔
اس موقع پر گرتا تھنبرگ نے کہا کہ ہم ایک سول مشن پر ہیں جس کا مقصد غزہ کے محاصرہ کو علامتی طور پر توڑنا ہے۔ اگر انسانیت کا ایک بھی ذرہ باقی ہے تو ہمیں فلسطینیوں کے لیے لڑنا چاہیے۔ میں یہاں اس لیے ہوں کیونکہ یہ میرا فرض ہے۔
آپ کا تبصرہ