مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کے اہلکاروں نے غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے آنے والے کشتی ایم وی اسٹیلے پر قبضہ کر لیا ہے کشتی پر فن لینڈ کا پرچم لہرا رہا تھا۔اسرائیلی اہلکاروں نے کشتی پر سوار فلسطینی نواز کارکنان اور ارکان پارلیمان کو گرفتار کرلیا ہے۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ''اسرائیلی بحریہ کے اہلکار وں نے غزہ کی جانب جانے والی کشتی ایم وی اسٹیلے پر سوار ہو گئے۔ یہ کشتی اسرائیلی فوج کا بحری محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہی تھی، اس سے قبل کشتی کے منتظمین نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ کشتی پر غزہ کی پٹی سے پینتیس ناٹیکل میل دور حملہ کیا گیا تھا اور اس کو اسرائیل کے بحری جہازوں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔فلسطینیوں کے ہمدرد انسانی حقوق کے بین الاقوامی کارکنان اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ سات سال سے جاری غزہ کی پٹی کے بری، بحری اور فضائی محاصرے کی مذمت کرتے چلے آ رہے ہیں۔
مہر نیوز/21 اکتوبر /2012ء: اسرائیلی بحریہ کے اہلکاروں نے غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے آنے والے کشتی ایم وی اسٹیلے پر قبضہ کر لیا ہے کشتی پر فن لینڈ کا پرچم لہرا رہا تھا۔
News ID 1725204
آپ کا تبصرہ