8 جون، 2025، 8:26 AM

غزہ جانے والی کشتی میڈلین پر اسرائیلی حملے کا خدشہ

غزہ جانے والی کشتی میڈلین پر اسرائیلی حملے کا خدشہ

غزہ جانے والی کشتی میڈلین پر صہیونی حکومت کے حملے کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی جانب رواں دواں امدادی کشتی میڈلین میں موجود ایک ڈاکٹر نے اسرائیلی حملے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشتی میں سوار ڈاکٹر نے الجزیرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی اداروں سے مسافروں کی سلامتی کے لیے رابطہ کیا ہے، لیکن خدشہ ہے کہ اسرائیل کشتی پر شدید حملہ کرسکتا ہے۔

میڈلین نامی یہ کشتی Freedom Flotilla کا حصہ ہے، جس نے اٹلی سے غزہ کی طرف سفر شروع کیا ہے۔

غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی بین الاقوامی کمیٹی نے بتایا ہے کہ کشتی اس وقت مصر کے قریب پہنچ گئی ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ہر گھنٹے غزہ کے قریب ہورہے ہیں۔ چند میل کے فاصلے پر ایسے بچے اور بیمار موجود ہیں جنہیں صاف پانی، خوراک اور دوا کی اشد ضرورت ہے۔ لیکن دنیا خاموش ہے۔

کمیٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم پر خاموش نہ رہے اور کشتی کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرے۔

ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق، صہیونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کشتی میڈلین کو غزہ کے ساحل تک پہنچنے نہیں دے گی۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوامی دباؤ اور عالمی یکجہتی ہی کشتی کے مسافروں کو محفوظ رکھنے کا واحد راستہ ہے۔

News ID 1933282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha