9 جون، 2025، 8:10 AM

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش جاری، میڈلین کشتی صہیونی بحریہ کے محاصرے میں

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش جاری، میڈلین کشتی صہیونی بحریہ کے محاصرے میں

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والی بین الاقوامی کشتی میڈلین کا محاصرہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والی بین الاقوامی کشتی میڈلین کو اپنے محاصرے میں لیا ہے۔ یہ کشتی انسانی حقوق کے کارکنوں اور امدادی کارکنان کو لے کر غزہ کی طرف گامزن ہے تاکہ صہیونی محاصرے کو توڑا جاسکے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں فلسطینی امور کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ وہ کشتی کے عملے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی تیز رفتار کشتیوں نے کشتی میڈلین کا محاصرہ کیا اور اب تک کم از کم پانچ صہیونی کشتیاں اس کے گرد موجود ہیں۔

آلبانیز نے مزید کہا کہ کپتان نے عملے کو سکون سے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہنے کی ہدایت دی ہے، ان کے پاسپورٹ اور لائف جیکٹس ان کے پاس ہیں۔ میں ان کے ساتھ رابطے میں ہوں اور تمام تفصیلات ریکارڈ کررہی ہوں۔ تاہم، کچھ وقت بعد جب صہیونی کشتیوں نے گشت کرتے ہوئے کشتی میڈلین کے گرد سے پیچھے ہٹنا شروع کیا تو یہ کشتی غزہ کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب نے کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں روکنے کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ تاہم کشتی کے عملے نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

اسی اثنا میں اسرائیلی چینل 12 نے ایک اعلی صہیونی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر کشتی نے اپنا راستہ تبدیل نہ کیا تو اسرائیلی کمانڈوز کشتی پر حملہ کرکے اسے ضبط کرلیں گے اور بندرگاہ اشدود منتقل کردیا جائے گا۔

News ID 1933308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha