9 جون، 2025، 10:06 AM

صہیونی کمانڈوز کی غنڈہ گردی، میڈلین کشتی پر سوار انسانی حقوق کے کارکنان اغوا+ ویڈیو

صہیونی کمانڈوز کی غنڈہ گردی، میڈلین کشتی پر سوار انسانی حقوق کے کارکنان اغوا+ ویڈیو

صہیونی فورسز نے غزہ کے لئے علامتی امداد لے جانے والی کشتی پر حملہ کرکے کشتی پر سوار افراد کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے ایک اور بین الاقوامی انسانی مشن کو نشانہ بناتے ہوئے میڈلین کشتی پر حملہ کیا ہے، جو فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو لے کر غزہ کی طرف رواں دواں تھی۔ صہیونی افواج نے کشتی کو گھیر کر اس کے تمام مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ کمانڈوز نے کشتی کے تمام افراد کو حراست میں لے کر کشتی کو بندرگاہ اشدود کی طرف منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی شناخت کے بعد ان سے تفتیش کی جائے گی، جو نیوی کے ایک خفیہ اڈے پر عمل میں لائی جائے گی۔

یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن، جو کشتی پر موجود تھیں، نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون کشتی کے اوپر پرواز کرتا رہا اور ایک نامعلوم سفید مائع کشتی پر گرایا گیا۔

کشتی پر سوار افراد نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کشتی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ کشتی کے مسافروں سے تمام مواصلاتی روابط منقطع ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندہ فرانچیسکا آلبانیز نے زور دے کر کہا ہے کہ میڈلین کسی بھی طرح سے اسرائیلی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں تھی، اور بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیل کو اسے روکنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں تھا۔

News ID 1933310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha