بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایک سفارتکار نے " مہر " خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی نےایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنی رپورٹ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ اور سکیورٹی کونسل کے ارکان کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے یہ رپورٹ چار صفحات پر مشتمل ہے اس سفارتکار کے مطابق البرادعی کی رپورٹ میں آیا ہے کہ ایران نے ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون پیش کیا ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام میں ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو کوئی انحراف نہیں ملا ہے البرادعی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی میں پیشرفت حاصل کی ہے اور ایران کی تمام سرگرمیاں این پی ٹی معاہدے کے مطابق جاری ہیں اور ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی نگرانی بھی جاری ہے اس رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ایران کا پرایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے قوانین کے مطابق جاری ہے جو ایران کا قانونی حق ہے
آپ کا تبصرہ